قرآن مجید سوفٹ وئر-عربی متن اور اردو،انگریزی ترجمہ مع سرچ

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍۢ (54:22)

اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

But we have indeed made the Qur'an easy to understand and remember: then is there any that will receive admonition?

                                                                                                                                                                                          

English

‎(5.7 MB) ڈائون لوڈ قرآن مجید

 

اس سوفٹ وئر سے قرآن مجید كوعربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف طریقوں سے بآسانی پڑھا جاسكتا ہے- اس میں ١١٤ سورتیں اور ٣٠ پاروں كی فہرست بھی ہے جہاں سے آپ براہ راست كسی بھی  سورہ  یا آیت كو منتخب كرسكتے ہیں- اسكے علاوہ آپ فونٹ كو تبدیل بھی كرسكتے ہیں اورمولانا فتح محمد جالندھری كے اردو ترجمے اور عبداللہ یوسف علی كے انگریزی  ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں

 

http://www.ecrore.com/mkashif/quranmajeed/pics/Splash.jpg

 

سورتوں كی فہرست

سورتوں كی فہرست كے ٹیب میں ایك سو چودہ سورتیں ہیں ہر سورہ  كی نوڈ كے اندر اپنی آیتیں ہیں مثلا سورہ فاتحہ میں سات آیتیں ہیں اور سورہ بقرہ  میں دوسوچھیاسی آیتیں ہیں- آپ كسی بھی سورہ كے نام پر كلك كر كے پوری سورہ پڑھ سكتے ہیں اور كسی بھی آیت نمبر پر كلك كركے اس آیت كو پڑھ سكتے ہیں-

 

پاروں كی فہرست

 پاروں كی فہرست كے ٹیب میں تیس پارے ہیں ہر پارے كی نوڈ كے اندر اپنی سورتیں ہیں مثلا پارہ ١٠ میں دو سورتیں ہیں سورہ انفال اور سورہ توبہ- آپ كسی بھی پارہ كے نام پر كلك كر كے پورے پارے كو پڑھ سكتے ہیں اور كسی بھی سورہ پر كلك كركے اس سورہ كو پڑھ سكتے ہیں-

ویوموڈ

قرآن مجید كو پڑھنے كے تین طریقے ہیں-

 ١- سورہ موڈ- اس موڈ میں آپ پوری سورہ كو پڑھ سكتے ہیں اور اگلی پچھلی سورہ  پر نیكسٹ-پریوس سورہ بٹن سے جاسكتے ہیں-

٢- پارہ موڈ- اس موڈ میں آپ پورے پارے كو پڑھ سكتے ہیں اور اگلے پچھلے پارے پر نیكسٹ-پریوس پارہ بٹن سے جاسكتے ہیں-

٣- فكسڈ آیت موڈ- اس موڈ میں جتنی آیتیں آپكو ایك صفحہ پردیكھنی ہیں اسكی تعداد كا اندراج كریں اور اگلے پچھلے صفحہ پر نیكسٹ-پریوس پیج بٹن سے جاسكتے ہیں-

 

 

http://www.ecrore.com/mkashif/quranmajeed/pics/View1.jpg

 

سورہ كی خصوصیات

جب آپ كسی سورہ كو منتخب كرتے ہیں تو نیچے اسٹیٹس بار میں آپكو اس سورہ كی تفصیلات ظاہر ہوں گی- سورہ كا نمبر، سورہ كا نام، سورہ كی ٹوٹل آیتیں، ترتیب نزولی، جگہ نزول،پارہ نمبر جن میںوہ سورہ ہے-

پارہ كی خصوصیات

جب آپ كسی پارہ كو منتخب كرتے ہیں تو نیچے اسٹیٹس بار میں آپكو اس پارے كی تفصیلات ظاہر ہوں گی- پارہ كا نمبر، پارہ كا نام، پارہ كی ٹوٹل آیتیں-

عربی ٹیكسٹ

لِسٹ سےآپ سادہ عربی ٹیكسٹ اور عثمانی عربی ٹیكسٹ منتخب كرسكتے ہیں-

 

سجدہ

 نیكسٹ-پریوس سجدہ بٹن كی مدد سے آپ براہ راست كسی بھی سجدے والی آیت پر جاسكتے ہیں-    

 

http://www.ecrore.com/mkashif/quranmajeed/pics/View2.jpg

 

سرچ

آپ قرآن مجید كے اردو اور انگریزی  ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں- سرچ ٹیب میں لینگوئیج كو سلیكٹ كریں اور كوئی لفظ ٹائپ كریں اور سرچ بٹن كو پریس كریں، آپكو  تلاش كی ہوئی آیتیں ظاہر ہوں گی جس میں تلاش كیا ہوا لفظ پیلے رنگ میں نمایاں ہوگا،آیت كے آخر میں نیلے رنگ میں بریكٹ میں سورہ اور آیت ہوگی مثلا ﴿١٠-٤﴾ جسكو كلك كرنے سے وہ آیت ویور میں نیلے رنگ میں اوپن ہوجائے گی-

اردو ٹائپنگ كیلئے كی بورڈ كا بٹن پریس كریں،آن اسكرین كی بورڈ اوپن ہوگا، لینگوئیج بار سے اردو سیلیكٹ كریں-

 

http://www.ecrore.com/mkashif/quranmajeed/pics/Search.jpg

http://www.ecrore.com/mkashif/quranmajeed/pics/Keyb.jpg

 

فونٹ سیلیكشن 

آپ عربی،اردو اور انگریزی زبان اور سورہ/پارہ فہرست كے فونٹ كو تبدیل كرسكتے ہیں اور ڈیفالٹ فونٹ كو ریسٹور بھی كرسكتے ہیں- برائوز بٹن  كو كلك كریں تو فونٹ كی لسٹ آجائے گی جس میں مختلف سائز اور اسٹائل ہوں گے- فونٹ كو سیلكٹ كریں اور اوكے بٹن پریس كریں- ویور میں سیلیكٹ كیئے ہوئے فونٹ كا ٹیكسٹ ظاہر ہوگا-        

http://www.ecrore.com/mkashif/quranmajeed/pics/Fonts.jpg

 

بك مارك

بك مارك كی مدد سےآپ قرآن مجید كی كسی بھی آیت كو محفوظ كرسكتے ہیں اور اسكو بعد میں پڑھ سكتے ہیں-

ایڈ كرنے كیلئے سورہ اور آیت كو منتخب كریں اور ایڈ بك مارك كا بٹن پریس كریں-

ڈیلیٹ كرنے كیلئے لسٹ میں سے آیت كو منتخب كریں اور ڈیلیٹ بك مارك كا بٹن پریس كریں-

بك مارك دیكھنے كیلئے لسٹ میں سے آیت كو منتخب كریں اور اوكے كا بٹن پریس كریں-

 

                                                                                                          

http://www.ecrore.com/mkashif/quranmajeed/pics/Bookmark.jpg

 

 

كاپی ٹیكسٹ

   اس سوفٹ وئر كے ذریعے آپ عربی، اردو اور انگریزی ٹیكسٹ كو كسی دوسری جگہ كاپی كرسكتے ہیں-ویور میں ٹیكسٹ كو منتخب كریں اور كنٹرول+سی پریس كریں اور پھر كسی دوسرے ڈاكومنٹ میں پیسٹ كردیں-

 

لینگوئیج سیلیكشن

آپ قرآن مجید كو عربی، اردو اور  انگریزی زبان كے مختلف كمبینیشن میں پڑھ سكتے ہیں-

* عربی

* اردو

* انگریزی

* عربی +  انگریزی  

* عربی+ اردو

*عربی+ اردو +انگریزی

 

سسٹم ریكوائرمنٹس

ونڈوز2000/ ایكس پی یا زیادہ

                                    اسكرین سائز 600*800 یا زیادہ

ڈاٹ نیٹ فریم ورك 2.0

 

نوٹ

تنزیل نے  قرآن ٹیكسٹ ورزن ٢-٠-١ مرتب كیا ہے، مزید معلومات كیلئے -

http://tanzil.info

    - دی اسلامك كمپیوٹنگ سینٹر نے انگریزی ترجمہ عبداللہ یوسف علی مرتب كیا ہے مزید معلومات كیلئے

http://www.uah.edu/msa/quran/quranYusufali.html

- پی ڈی ایم ایس قرآن فونٹ-  پی ڈی ایم ایس نے بنایا ہے، مزید معلومات كیلئے 

http://www.pakdata.com

- نفیس نستعلیق اور نفیس ویب نسخ فونٹ كرلپ نے بنائے ہیں،مزید معلومات كیلئے

http://www.crulp.org

-علوی نستعلیق فونٹ امجد علوی نے بنایا ہے، مزید معلومات كیلئے

http://alvi.urdushare.net

_________________________________________________

 

اس سوفٹ وئر كو مفت تقسیم كیا جاسكتا ہے-اگر آپ كو كوئی ایرر یا بگ نظر آئے تو براہ مہربانی محمد كاشف كو ای میل كریں


 بشكریہ جناب سالم باشوارصاحب

web page hit counter
web page hit counter